پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی،بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس،گرفتاریوں کے جواب میں بڑے اقدام کافیصلہ کرلیاگیا

datetime 19  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اورسابقہ بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال،لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں،25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی زیر غور آئی۔ اجلاس میں پارٹی قیادت سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔اجلاس میں سمیع اللہ کان،

رانا مشہود احمد، عظمیٰ بخاری، عطاء اللہ تارڑ،سیف الملوک کھوکھر،غزالی سلیم بٹ، اختر حسین بادشاہ، بلال یاسین، چوہدری باقر حسین، چوہدری شہباز، با ؤرانا احسن شرافت، میاں سلیم، میاں عمران جاوید، سید توصیف شاہ،وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، ملک وحید، رمضان صدیق بھٹی، رانا محمد طارق، مرزا جاوید، نذیر خان سواتی، میاں طارق، کرنل(ر)مبشر جاوید سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے فسطائی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ان سے تقویت لے کر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی آواز بننے پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران نیازی اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی آڑ میں چھپنا چاہتا ہے لیکن یہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے مختلف اضلاع کے نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں سیاسی انتقام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ سے مماثلت رکھنے والے شخص کو رانا ثنا اللہ بناکر ثبوت بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ موٹروے پر س کی مشق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب اور ججز کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں،ویڈیوز کو چیک کرنے کی بجائے اور تحقیقات کرنے کی بجائے ٹیبل کے نیچے چھپادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق 25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور یہ موجودہ صورتحال کے خلاف ہے،25 جولائی کے حوالے سے آج لائحہ عمل طے کریں گے اور

ہم اس کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہر خاموشاں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے،قوم اب مرنے والوں کا بھی ٹیکس دے گی۔عمران خان صاحب سے گزارش ہے کہ امریکہ جا کر ہماری ذلت نہ کرائی جائے،ظل سبحانی لاہور آئے تو پھولوں کا انتظام کیا گیا،وزیراعظم کے کہنے پر وزارتیں تبدیل کردی گئیں،ان کی نہ قابلیت اورنہ کوئی پرفارمنس ہے، پنجاب کی ترقی کو روک دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود اکیلی کافی ہیں وہ جب نکلتی ہیں تو لوگ نکل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

مجھے میڈیا کی مجبوریوں کا پتہ ہے ہم وعدہ کرتے ہیں لوگ نکلیں گے آپ وعدہ کریں کہ آپ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نواز شریف کو رہا کرو کی کمپین سوشل میڈیا پر بھی کرتی ہیں اور آج کا لباس بھی اسی کا حصہ تھا،مریم نواز فیشن آئیکون ہیں وہ جو پہنتی ہیں وہ میڈیا کی زینت بن جاتا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ عباس شریف مرحوم کے بیٹے کو بھی نیب میں طلب کیاگیا ہے،نیب کو تمام خاندان کے نام بھیجوا دیتے ہیں سب کو نوٹس بھیج دیں۔انتقامی کارروائی کے نام پر احتساب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو فوٹو کاپی والے اریسٹ وارنٹ پر گرفتار کیا گیا کیا اس سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی نہیں ہوئی ہو گی۔میرا سوال ہے کہ اگر کسی کو دوسرے شہر سے گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کا راہداری ریمانڈ لیا جاتا ہے لیکن راہداری ریمانڈ کیوں نہ لیا گیا، اسے کیوں خفیہ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو شہزاد اکبر ہدایات جاری کرتے ہیں،سبطین خان کا کیس سب کے سامنے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…