لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے چنیوٹ میں سرکاری ہسپتال کی اراضی پٹرول پمپ کو 10روپے فی مرلہ دی گئی لیز منسوخ کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے عاطف حنیف کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چنیوٹ میں شیخ فضل الٰہی ٹرسٹ ہسپتال کی زمین 1990 میں دس روپے مرلہ فی مرلہ لیز پر دی گئی۔لیز پر دی گئی اراضی ہسپتال کی ایمرجنسی کا حصہ ہے۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ 20سالہ لیز ختم ہونے
کے باوجود پٹرول پمپ بدستور کام کر رہا ہے۔ہسپتال کی اربوں کی زمین پلازہ بنانے کے لیے تین کروڑ میں فروخت کی گئی۔ہسپتال کی زمین کے کمرشل استعمال سے جنیوٹ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ہسپتال کی اراضی کو کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دینا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی اور سرکاری اراضی سستے داموں لیز پر دینا پنجاب وقف آرڈیننس 1979 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت ہسپتال کی اراضی کی لیز کو منسوخ کرنے کا حکم دے۔