اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

نیب کی گرفتاری کی کوششیں ناکام،سندھ ہائی کورٹ سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران شیخ کو ریلیف مل گیا

datetime 19  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران شیخ کی ایل این جی کیس میں 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔سابق وزیر خزانہ اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل ایل این جی کیس میں نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے جمعہ کی صبح 7بجے ہی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کنٹین میں بیٹھ کر وقت گزارا، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق بھی مفتاح اسماعیل کی گاڑی میں بیٹھ کر سندھ ہائیکورٹ پہنچے۔

بعد ازاں دنوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیاکہ نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، نیب نے جب بھی طلب کیا میں وہاں گیا ہوں تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے وکلا نے حفاظتی ضمانت درخواستیں جمعہ کو ہی سننے کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی حفاظتی ضمانت 7 روز کے لیے منظور کرلی تاہم دونوں کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، جمعرات کوصبح 10 بجے کا نوٹس مجھے دوپہر 3 بجے موصول ہوا ہے۔ میرے خیال سے میرے گھر پر چھاپوں کی ضرورت نہیں تھی، اب عدالت آیا ہوں اور جو عدالت کا فیصلہ ہوگا، تسلیم کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص انسان اس ملک کو پھر کبھی نہیں ملے گا، یہ اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ شاہد خاقان عباسی جیسا شخص ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تاہم وہ گھر کے اندر موجود نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…