اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت، ق لیگ کو نئی پریشانی پڑ گئی،وزیراعظم کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دس کے قریب ایم پی ایز نے تحریک انصاف میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس پر ن لیگ کے ساتھ ساتھ ق لیگ بھی بہت پریشان ہے، ق لیگ کا خیال ہے کہ ایک ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا تو ہماری پوزیشن کمزور ہوجائے گی، اس سلسلے میں پرویزالہٰی نے ساتھیوں سے مشورے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطے بھی کئے ہیں،
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی نے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور وفاداریاں تبدیل کرنے والے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی تعداد بیس سے زائد بتائی جارہی ہے لیکن حیرت انگیز طورپر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کے ناراض ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک کی حمایت کرنے سے انکارکردیاتھا واضح رہے کہ ن لیگ کے بیشتر ارکان نے اس ملاقات کی تردید کردی تھی اور جن ارکان اسمبلی نے ملاقات کا اعتراف کیا بھی تھا انہوں نے بعد ازاں پارٹی کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور کوئی فارورڈ بلاک میں نہیں جارہا۔