بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کی گرفتاری عمل میں آنے سے قبل عدالت نے مفتاح اسماعیل بڑی خوشخبری سنادی

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران شیخ کی ایل این جی کیس میں 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔سابق وزیر خزانہ اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل ایل این جی کیس میں نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے جمعہ کی صبح 7بجے ہی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کنٹین میں بیٹھ کر وقت گزارا،

سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق بھی مفتاح اسماعیل کی گاڑی میں بیٹھ کر سندھ ہائیکورٹ پہنچے۔بعد ازاں دنوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیاکہ نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، نیب نے جب بھی طلب کیا میں وہاں گیا ہوں تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے وکلا نے حفاظتی ضمانت درخواستیں جمعہ کو ہی سننے کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی حفاظتی ضمانت 7 روز کے لیے منظور کرلی تاہم دونوں کو 5 ،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، جمعرات کوصبح 10 بجے کا نوٹس مجھے دوپہر 3 بجے موصول ہوا ہے۔ میرے خیال سے میرے گھر پر چھاپوں کی ضرورت نہیں تھی، اب عدالت آیا ہوں اور جو عدالت کا فیصلہ ہوگا، تسلیم کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص انسان اس ملک کو پھر کبھی نہیں ملے گا، یہ اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ شاہد خاقان عباسی جیسا شخص ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تاہم وہ گھر کے اندر موجود نہیں تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…