بریگیڈئیر اعجاز شاہ کوآسٹریلیا نے بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟،پیپلزپارٹی نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا، حیرت انگیز انکشافات

18  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ بتائیں کہ آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس جواز کے تحت آسٹریلیا نے اعجاز شاہ کو ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کیا، پرویزمشرف کو انہیں گرفتار کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت بغیر عدالتی حکم کے کسی کو انڈر ٹرائیل کیس میں گرفتار نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں اعجاز شاہ کی نشان دہی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے اعجاز شاہ سے متعلق لکھا تھا کہ وہ انہیں قتل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر پرسہ تک نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیرداخلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا انہوں نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کے جونئیر افسران کو دھمکیاں دیں؟۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا وہ سیاسی مخالفین کو ایذا پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈ بنارہے ہیں؟۔ انہوررں نے کہاکہ سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنر کو ساتھ بٹھا کر اعجازشاہ کی صوبے کے مینڈیٹ پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…