منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اورکزئی: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل: چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق،30زخمی

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورکزئی(آن لائن) لوئر اورکزئی کے علاقہ لیڑہ میں شادی والے گھر میں برآمدے کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق 30زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کو ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش سے بچنے کیلئے شادی میں شریک خواتین،بچے اور مرد گھر میں موجود برآمد یکے اندر چلے گئے اس دوران ان پر چھت گرگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق زخمی اور مرنے والوں کو مشتی میلہ اور  کلایااسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔اورکزئی کے مقامی اسکاؤٹس اور علاقہ کے عوام امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔مقامی ذرائع کی طرف سے واقعے میں زخمیوں کی تعداد 30سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔مقامی انتظامیہ نے مشتی میلہ اور کلایا اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔یاد رہے رواں سال اپریل میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بھی شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب ایک گھر کی چھت منہدم ہوگئی۔ گھر کی چھت گرنے سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ا?نے والی تین مہمان بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ چھت گرنے سے دیگر پانچ افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔اوکاڑہ میں ہونے والی شدید بارش کے دوران حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں واقع عبدالواحد نامی شخص کے گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی۔ جس وقت چھت گری اس وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان پاک پتن سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے حویلی لکھا آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…