شاہد خاقان عباسی کے بعد نیب کا مزید دو اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

18  جولائی  2019

لاہور( آن لائن)احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد اب دو مزید افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت نیب کی جانب سے دونوں رہنمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔

نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرے گی۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں نیب راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا۔نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…