جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بڑی موبائل فون کمپنی نے خیبر پختونخوا میں پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا سے چائنہ کی معروف موبائیل بنانے والی کمپنی Mobile Tecnologies) OPPO) کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جارج لانگ(George Long) نے وفد کے ہمراہ پشاور میں ایک اہم ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش بھی وزیر خزانہ کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں OPPOکمپنی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے وزیر خزانہ کو خیبر پختونخوا میں پیداواری پلانٹ کے قیام کے بارے میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان میں لوگوں کی جدید سمارٹ فون کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مقامی سطح پر دستی موبائیل فون بنانے کے لئے خیبر پختونخوا میں ایک بڑے پیداواری یونٹ کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پیداوری پلانٹ کے قیام سے جہاں لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری موبائیل فون فراہم ہوں گے وہاں اس صنعتی یونٹ میں 4 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔وزیر خزانہ اور معاون خصوصی نے چینی کمپنی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے اور پیداواری پلانٹ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کمپنی کو بھرپور تعاون اور ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے اور سرمایہ کار دونوں کو دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔وزیر خزانہ تیمور سلیم نے OPPO کمپنی کے حکام کو بتایا کہ پیداواری پلانٹ کے قیام سے متعلق وہ صوبائی حکومت کو اپنی ضروریات اور دیگر امور جہاں انہیں تعاون درکار ہو کے بارے میں صوبائی حکومت کو تفصیلی طور پرآگاہ کریں تاکہ اس ضمن میں متعلقہ محکمے چینی کمپنی کی پیشکش کے کار آمد ہونے کاجائزہ لے کراس کے بارے میں جوابی کاروائی مکمل کرسکیں۔OPPO کی ٹیم نے وزیر خزانہ اور معاون خصوصی کی جانب سے کمپنی کو

بھرپور تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اپنا پہلا پیداواری یونٹ خیبر پختونخوا کی مہمان نواز زمین پر قیام کی بھرپور خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پرخیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور مختلف بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔صوبے میں سرمایہ کاری سے جہاں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی وہاں معاشی استحکام کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم اور معاون خصوصی کامران بنگش نے موبائیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو حکومت کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوگیا ہے، مستقبل قریب میں خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کے لئے ایک پر کشش جگہ ثابت ہوگی اور آئندہ چند برسوں میں صوبے کی آمدن کا بڑا حصہ سرمایہ کاری سے حاصل ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت صوبے میں صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے اوررشکئی اسپیشل اکنامک زون کے علاوہ دیگر صنعتی زونز کے قیام پر بھی کام جاری ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو براہ راست روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…