نئے پاکستان میں نہ جہاز ٹائم پر نہ ہی ٹرین،متعدد پروازیں منسوخ،ریلوے سٹیشنوں پر مسافر خوار ہوگئے

18  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں،مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں بھی گھنٹوں تاخیر کا سلسلہ بر قرار ہے۔انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز891،دمام جانے والی پرواز 158اور آنے والی پرواز 157،پی آئی اے کی

کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595اور آنے والی پرواز 594 جبکہ پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 630اور جانے والی پرواز 629منسوخ کر دی گئیں۔سعودی ائیر کی ریاض سے آنے والی پرواز 736،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز 739اورپی آئی اے کی اسلام اباد جانے والی پرواز 650مقررہ شیڈول کے برعکس تاخیر کا شکار ہو گئیں۔علاوہ ازیں لاہور،کراچی،کوئٹہ اورفیصل آباد کے درمیان آنے اورجانے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے،تیز گام ڈھائی گھنٹے،گرین لائن ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ،جناح ایکسپریس 4گھنٹے، شالیمار ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے جبکہ فرید ایکسپریس مقررہ شیڈول سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانے والی 10پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں،مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں بھی گھنٹوں تاخیر کا سلسلہ بر قرار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…