لاہور(این این آئی)چیئرمین پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ٹیوٹا) حافظ فرحت عباس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، ذرائع کے مطابق چیئر مین ٹیوٹا نے کام میں مداخلت کے باعث استعفیٰ دیا۔ چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے عہدے سے اپنا تحریری استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا
گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس نے ایک صوبائی وزیر کی مداخلت بارے وزیر اعلی پنجاب کومتعدد بار شکایت کی تھی۔حافظ فرحت عباس نے سی او او اختر بھروانہ کو تبدیل کر کے 20ویں گریڈ کے افسر شوکت علی کو نیا سی او او لگایا تھا تاہم صوبائی وزیر نے اختر بھروانہ کو بطور سی او او بحال کر دیا جس پر فرحت عباس کو تحفظات تھے۔