ملتان (آن لائن )ایف آئی اے کے سائبر و نگ اسلا م آباد کی جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کے دفتر اور ٹی وی شو روم پر چھاپہ مار کر اہم دستاویز ات قبضے میں لے لی گئیں ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔میاں طارق کے دفتر پر چھاپے کے دوران اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ دفتر کے ملازمین اور میا ں طارق کے گھر والو ں 3گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔ایف آئی اے کی فوارہ چوک پر کا رروائی کے دوران نا کہ بندی رہی داخلی اور خارجی تما م
راستے سیل رہے میں طارق کے دفتر کے تالے توڑ کر اہم دستاویزات اور سی ڈیز قبضے میں لے لی گئیں ہے یہ کا رروائی گزشتہ رات کو کی گئی ۔ اس کے علاوہ میاں طارق سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے میاں طارق کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔.ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے گرفتار کیا گیا۔میاں طارق کا تعلق ملتان سے ہے۔ایف آئی اے کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزم احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سکینڈل میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزم کو 19جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں۔