اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے ایک حکمنامہ کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت نامہ جاری گیا ہے کہ ایک سال کے لئے دیئے گئے ٹارگٹ اور کامیابیوں بارے رپورٹ مرتب کی جائے اور کامیابی کی دستاویزاتی ثبوت بھی جواب کے ساتھ اٹیچ کئے جائیں وزیراعظم نے
کارکردگی کی رپورٹ پر اہم فیصلے کرنے والے ہین اور کئی وزراء کے محکموں کی تبدیلی بھی اس کارکردگی رپورٹ سے منسلک ہیں تاہم ناقص کارکردگی رپورٹ کے نتیجہ میں بعض وزراء سے عہدوں کی واپسی کی بھی توقع ہے وزیراعظم امریکہ کے دورے کے بعد اہم فیصلے کریں گے اور اس وقت تمام وزاریں اور ڈویژنیں اپنی رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کریں گے۔