اسلام آباد(آن لائن)سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیوکیس میں گرفتارمیاں طارق محمودکو2روزہ جسمانی ریمانڈپرایف آئی اے کے حوالہ کرتے ہوئے ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی۔گذشتہ روز ملزم میاں طارق محمودکو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیاجہاں بتایاگیاکہ ملزم کاروباری شخصیت ہے اورملتان کارہائشی ہیجسے16جولائی کوایف سیون سے گرفتارکیاہے تفتیش کیلئے ملزم کا ریمانڈدیا جائے اس موقع
پرعدالت نے ملزم سے استفسارکیاکہ آپ کچھ کہناچاہتے ہیں جس پرمیاں طارق نے کہاکہ تشدد سے میری ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اس موقع پرملزم نے اپنی قمیض اٹھاکر جسم پرزخموں کے نشانات بھی دکھائے اوربتایاکہ اس کی کلائی کی ہڈی کے علاوہ پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے عدالت نے ملزم کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالہ کرتے ہوئے یہ حکم بھی دیاکہ ملزم کا میڈیکل کرایاجائے اور رپورٹ کیساتھ ملزم19جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کیاجائے۔