اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی اگر منڈی بہاؤالدین میں کارنر میٹینگ تھی تو خوف سے جلسہ گاہ میں پانی کیوں چھوڑ دیا تھا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فردوس باجی مریم نواز کا خوف آپ کو سونے بھی نہیں دیتا ، روز صبح صبح مریم نواز کا ورد ۔
انہوں نے کہاکہ فردوس باجی عمران نیازی پاکستانیوں کے دل کی بد دعا بن چْکا ہے ،فردوس باجی انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو جج صاحب کے گھر جانے کے ساتھ ساتھ نواز شریف جیل سے باہر ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو بسوں اور دوائیوں کی کرپشن میں آپ جیل میں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں اطلاق آج اگر ہوتا تو علیمہ باجی غیر قانونی جائیداد کا جرمانہ نہ دیتی جیل میں ہوتیں ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں اطلاق آج اگر ہوتا تو جہانگیر ترین تسلیم شدہ مالی اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو آج روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے میں عمران نیازی جیل میں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو ایک کھرب کے پشاور کے میٹرو کے کھودنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کے تحت عمران نیازی جیل میں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق آج اگر یکساں ہوتا تو پارلیمنٹ پہ حملہ کرنے والا وزیراعظم نہ ہو تا ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق اگر یکساں ہوتا تو ملک کو آئی ایم میں گروی رکھنے والا آج جیل میں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا اطلاق اگر یکساں ہوتا تو اٹھاراں جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کرنے والا عمران نیازی جیل میں ہوتا۔