اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ سعید احمد کی گرفتاری نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب نے حافظ سعید کی گرفتاری پر ردعمل دیا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جبکہ پچھلے کچھ ماہ سے ان کاروائیوں میں کافی تیزی آئی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ امکان یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔حافظ سعید پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ بھارت حافظ سعید احمد پر الزامات لگاتا رہا جس کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی لیکناس بات سے
انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حافظ سعید کی گرفتاری کیلئے پاکستان پر عالمی دبائو تھا ۔ اسی پرسینئر تجزیہ نگار برگیڈئیر (ر)کہا ہے کہ حافظ سعید احمد کی گرفتاری عالمی دبائو کی وجہ سے عمل میں آئی کیونکہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جانے والے ہیں جبکہ امریکا نے بی ایل کو دہشگرد تنظیم ڈکلیئر کیا ہے ، سعید احمد سے متعلق دہشت گردی کے کوئی ثبوت موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔