اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 اگست کو عید ہونے سے سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ہونگی ، 12 اگست کو پیر ہے جبکہ ہفتہ ، اتوار سرکاری چھٹی ہوتی ہے ۔اگر حکومت دو روز کی چھٹیوں کا بھی اعلان کرتی ہے تب بھی پانچ چھٹیاں ہوں گی کیونکہ عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے تیار کئے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12اگست کو ہوگی ‘
اس کیلنڈر کی تیاری کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں لہٰذا ہم درخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کئے گئے قمری کیلنڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے‘ہم نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او اجلاس کا حصہ بنانے کیلئے دفتر خارجہ کودرخواست دی ہے‘ہمارا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر کی ایپلی کیشن کو یو اے ای، سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک نے سراہا ہے۔