بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی،عوام کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا، کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔

ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے،ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے بند ہونے اور نجی ائیرلائن ائیربلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کردینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جب کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کے تحت اندرون ملک فضائی کرایوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے کرائے یورپ کے شہروں سے بڑھ گئے تھے۔ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے۔ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…