پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

منشیات کے استعمال کا الزام،رانا ثناء اللہ کا اپنے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا بھی بلڈ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ

datetime 16  جولائی  2019 |

لاہور( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کا عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا۔کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے۔

تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں۔ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری سطح پر نہیں لکھا گیا۔رانا ثنا نے جیل میں ملنے والی سہولیات پر کہا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا۔جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں۔میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے۔میرے حوصلے بلند ہیں لیکن مجھ پر دبا بھی ہے۔یہ ظلم اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اس للکارنا چاہئیے۔یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتیں گے۔ خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فورا بعد ہیگرمی اور حبس کے باعث رانا ثنا اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔شہریار آفریدی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تقریبا تین ہفتے راناثنااللہ کی گاڑی کو اوبزرو کیا گیا تھا اس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ رانا ثنااللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔اب کوئی نہیں بچے گا،ہمیں بڑوں بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی تین ہفتے تک نگرانی کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصل آبادمیں ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملی اور آگے کام کیا۔یہ ہیروئنیہاں سیلاہور اور وہاں سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانا تھی۔ اب رانا ثنا اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…