سرگودھا( آن لائن)محکمہ صحت کیجانب سے ادویات کی خرید و فروخت کرنے والے غیر قانونی میڈیکل سٹوروں،ہول سیلر سمیت ڈسٹری بیوٹرز کے لیے بھر پور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت۔محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ڈرگ انسپکٹرز کی مشترکہ ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی۔اس کے علاوہ بغیر لائسنس یافتہ اور بغیر کوالیفائیڈ پرسنز کی ادویات کا کاروبار کرنے والے تاجر وں کے خلاف بھی فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔