جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نالائق اورنااہل حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں،مریم نواز نے شرح سود میں اضافے کو تباہی کا نسخہ قرار دے دیا

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شرح سود میں اضافے کو تباہی کا نسخہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور کاروباری حضرات اس نالائق اور نااہل حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں، میں ان کے لئے بھی لڑوں گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شرح سود میں اضافہ کاروباری طبقہ کی تباہی کا نسخہ ہے۔تاجر اور کاروباری

حضرات اس نالائق اور نا اہل حکومت سے نجات کیلئے میرا ساتھ دیں۔ میں ان کے لئے بھی لڑوں گی۔ انشاء اللہ۔ اس سے قبل مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں میں نوازشریف کیلئے انصاف، قانون کی حکمرانی مانگوں گی، آزادی اظہاررائے،منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی۔مریم نواز نے کہا کہ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے، اور تم امیں لوگو۔ واضح رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں مانیٹری پالیسی میٹنگ ہوتی ہے۔ میٹنگ میں آئندہ دو مہینے کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد نئی شرح سود 13.25فیصد ہوگئی ہے،نئی شرح سود کا اطلاق 17جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کو بڑھانے کا فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قدر کم ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔اگلے 2ماہ میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔بنیادی شرح سود میں 100بیسزاضافہ ہوا ہے۔رضاباقر نے کہا کہ اگلے 2ماہ میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔افراط زرکی شرح رواں سال 11سے 12فیصد رہنے کا امکان ہے۔2020ء میں ہماری کوشش کہ افراط زر کو مزید نیچے لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…