لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے 22 اپریل 2019 کو بھی علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر کو لیٹر لکھا تھالیکن عمران علی کے ابھی
تک ریڈ ورانٹ جاری نہیں ہو سکے۔اس سلسلہ میں دوبارہ ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا جارہا ہے اورریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد علی عمران کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیاجائے گا۔شہباز شریف کے داماد صاف پانی سیکنڈل میں اشتہاری ہیں۔علی عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے صاف پانی کمپنی سے 12 کروڑ روپے کرائے کی مد میں وصول کیے۔