مریم نواز ”ویڈیو ویڈیو“ کھیل کر اپنے خاندان کو مروائے گی،ٹرین حادثات پر استعفیٰ، شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

15  جولائی  2019

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اللہ کی پکڑ میں ہے مریم نوازنے پہلے بھی  اپنے خاندان کو مروا یا،اب ویڈیو،ویڈیو کھیل کر مزیدمروائے گی جس آدمی نے گاجریں کھائی اس کے پیٹ میں درد ہے شہباز شریف کی پوری کوشش ہے اسکی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن وزیراعظم نے دو ٹوک جواب دے دیا ہے، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں اس لئے استعفے کا جواز نہیں بنتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نالہ لئی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں نئے انجنوں میں سے کسی کا پردہ نہیں اٹھانا چاہتا نالہ لئی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مون سون کے دوران ضلعی انتظامیہ اورفوج سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی وقت اس نالہ لئی میں بہت سارے نالے شامل تھے آج سارا بوجھ اس پر ہے تاہم سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس کا مستق حل کیا جائے گالئی ایکسپریس وے کاپی سی ون تیار ہو گیا ہے اور فنڈزکی فراہمی کے لئے وزیر اعظم کو کہا ہوا ہے جبکہ اس منصوبے پر کام کے لئے مختلف کمپنیوں سے بات جاری ہے پہلے یہ منصوبہ آئی جے پی روڈتک تھا پہلے اب23 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیاہے پنجاب اور مرکز کی حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کوشش ہے ممکنہ سیلابی صورتحال سے2 گھنٹے پہلے الارم کی سہولت مل جائے نالہ لئی اگر زحمت ہے تو رحمت بھی بنے گاجبکہ تجاوزات کے حوالے سے چیف افسر کارپوریشن سے بات کی ہے تاہم نالہ لئی کے اطراف تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے پر کام کے آغاز کے ساتھ خود بخود آپریشن ہو جائے گااس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے بیشتر پیش گوئیاں درست ثابت نہ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ سوال کرنا آپ کا حق ہے لیکن جواب دینا میرے اختیار میں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…