گوجرنوالا(آن لائن)پی ٹی آئی گوجرانوالا کے مقامی رہنما کوٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بننے پر سہیل ظفر پر ڈالر نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے جس کے بعد جب وہ اپنے آبائی علاقے گوجرانوالا پہنچے توپاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما شاہد اقبال ناگرا نے ان پر ڈالر اور ریال سمیت غیر ملکی کرنسی نوٹوں
کی برسات کر دی۔غیر ملکی کرنسی نوٹ دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی پیچھے نہ رہے اور نوٹ اکٹھے کرنے لگے جس دوران شدید دھکم پیل ہوئی اور کارکنان آپس میں جھگڑ بھی پڑے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور اب دوبارہ وہ خبروں میں آگئے ہیں جب عہدہ ملنے کے بعد وہ آبائی علاقے پہنچے تو ان پر ہزاروں ریال اور ڈالر نچھاور کر دیے گئے ہیں اور اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔