اسلام آباد(آن لائن) افغانستان نے پاکستانی قیدیوں سے متعلق وزارت خارجہ کو معلومات دینے سے گریزاں ہے،قونصل رسائی بھی دینے سے انکار کردیا۔ وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں کی تعداد سے متعلق افغانستان معلومات نہیں دے رہا اور نہ ہی افغانستان میں موجود قونصل خانے اور سفارتخانوں کو رسائی دی جارہی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محتاط انداز کے مطابق افغانستان میں قید پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام
میں قید کیا گیا ہے اور تمام تر قیدیوں کو مختلف ذرائع سے امداد فراہم کررہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25ایسے قیدی ہیں جوکہ اپنی سزائیں کاٹ چکے ہیں مگر انہیں رہا نہیں کیا جارہا ہے وزارت خارجہ نے رپورٹ میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں واضح رہے کہ وزارت کارجہ نے دسمبر 2018کی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا جس کو کم و پیش 7ماہ گزرچکے ہیں