کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک
کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے چیئرمین سینیٹ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم قیادت نے فوری طور پر اپنے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد سے کراچی طلب کر لیا ہے۔