نئے پاکستان کے رنگ نرالے، نہ جہاز ٹائم پر نہ ہی ٹرین،عوام رُل گئے، گھنٹوں انتظار،شدید مشکلا ت کا سامنا 

14  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) فضائی اور ٹرین کے  آپریشنز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، بعض مسافر ٹرینیں 6سے10گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241دوگھنٹے،ریاض سے آنے والی پرواز 317دوگھنٹے،ائیر  بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471چار گھنٹے،قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز628ایک گھنٹہ دس منٹ،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734چار گھنٹے سے زائد،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651ایک گھنٹہ،ائیر  بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411،ائیر بلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز735اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے،پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759ایک گھنٹہ  جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز650دوگھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئی۔ دوسری جانب کراچی،راولپنڈی، کوئٹہ،فیصل آباد اور پشاور کے درمیان ٹرینیں 6سے10 گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔کراچی سے آنے والی شاہ حسین 10 گھنٹے،پاک بزنس ساڑھے 6گھنٹے، اکبر ایکسپریس چار گھنٹے، کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 50 منٹ،تیزگام ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ،گرین لائن ایک گھنٹہ 45منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹہ 40منٹ جبکہ قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔طیاروں اور ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر انتظامیہ کو کوستے رہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…