منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیوں پیش کی؟ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک کے بعد حکومت کا ایک اور نہلے پہ دہلہ،ایساقدم اُٹھالیا کہ اپوزیشن کے گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے درمیانی راہ نکالنے کے بجائے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی اور اب حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں حزب اختلاف کے حمایت یافتہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے جس کے بعد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کی باری آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی مشاورت کر لی گئی۔حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ حزب اختلاف نے بھی جوابی حکمت عملی کے لیے سرجوڑ لیے ہیں اور قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ قواعد کے مطابق قائمہ کمیٹی اراکین کی سادہ اکثریت کمیٹی چیئرمین تبدیل کر سکتی ہے۔ جس کے لیے اسپیکر یا چیئرمین کو تحریری طور پر درخواست دینا ہوتی ہے۔ حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…