اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کی رہائی،ارشد ملک کے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے، بڑی خبر سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ستمبر میں رکھی گئی ہے جو 18 ستمبر کو ہوگی۔فلیگ شپ ریفرنس
میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے،العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا تھا۔