ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، شہباز شریف نے ایک بار پھر نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پر کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہیں،ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران نیازی کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ

مکان، دکان اور کارخانے بند کرنے والے حکمرانوں کی سوچ ‘مار دیں گے، گرا دیں گے، بند کر دیں گے سے آگے نہیں جاتی۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ اور مظلوم سیاسی قیدی نواز شریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے قوم کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بدامنی سے نجات دلائی۔انہوں نے کہاکہ بجلی،سڑک، روزگار، وقاراور امن و امان دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 5.8 فیصد شرح سے ترقی کر رہا تھا، دشمنوں کو تکلیف ہوئی کہ نوازشریف پاکستان کو ترقی کیوں دے رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ 47 سال میں مہنگائی کی شرح تین فیصد پر کیسے آگئی؟۔ انہوں نے کہاکہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کیسے ہو گیا؟۔ انہوں نے کہاکہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیسے جان چھڑا لی؟۔ انہوں نے کہاکہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ چین نے پاکستان میں میں 60 ارب کی سرمایہ کاری کیوں کی؟۔ شہبازشریف نے کہاکہ بے گناہ نوازشریف کے ساتھ روا ظلم ختم کرنا ہوگا،پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کا تحفظ نواز شریف کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، نواز شریف کو رہا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…