پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے مریم صفدر سے رائیونڈ ویڈیو جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ رائیونڈ میں نوازشریف اور جج صاحب کے درمیان کیا گفتگو ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے پورا اہتمام کیا تھا کہ جج صاحب کچھ باتیں کریں گے جن کو آپ ریکارڈ کرکے ویڈیوز بنا کے ریلیز کریں گے۔ مریم صفدر اب آپ
بتائیں کہ اس ویڈیو میں کیا باتیں ہوئی تھیں وہ ویڈیو کیوں ریلیز نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم کو مدینہ منورہ کا بھی لحاظ نہیں آیا کہ مدینہ میں 50 کروڑ روپے رشوت دینے کی پیشکش کی۔ آپ تو کولمبین مافیا سے بھی بڑھ کر آگے نکل گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم صفدر میں تھوڑی بھی ہمت ہے تو رائیونڈ ویڈیو جاری کریں۔ ہڑتالوں ور تحریک چلانے سے آپ لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے۔