اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب حضرت علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا تھا کہ اقتدار، طاقت اور اختیار ملنے پر انسان تبدیل نہیں ہوتا بلکہ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ اس قول کی سچائی کی عملی تصویر ہیں،عمران صاحب آپ کو مبارک ہو، پاکستان کو بند کرنے کی آپ کی سازش آج پوری ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ جو خواہش کنٹینر پہ پوری نہ ہوئی وہ آج پوری ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کو سازش کر کہ اِس لئے بند کیا کہ ملک بند کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ہمت ہے تو باہر نکلیں، کاروبار بند، دکان بند، روز گار بند ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جو حالات ہیں باہر تو نکل نہیں سکتے ٹویٹ پہ ہی بتائیں کہ کہ آج پورا پاکستان بند کیوں ہے؟۔