کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے استفسار کیا ہے کہ کیا آپ ذہنی توازن کھوبیٹھی ہیں؟۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی پوسٹ پر مریم نواز کے ردعمل پر وفاقی وزیر علی زیدی ان پر برس پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ن لیگی نائب صدر کی ذہنی حالت پر
سوال اٹھا دیا۔علی زیدی نے کہا کہ کیا آپ نے جج صاحب کا حلف نامہ نہیں پڑھا؟ جنہیں آپ اور آپ کے کرپٹ خاندان نے خریدنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج، میاں نواز شریف کے خاندان سے ملتے رہے۔علی زیدی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف ثبوت کتنے زیادہ مضبوط ہوں گے کہ سمجھوتے پر راضی جج نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔