ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش اور بلیک میل کررہی ہے،کس بات کا تحفظ چاہتی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حضرت علیؓ کے قول کا حوالہ دیدیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش کر رہی ہے، اداروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان منی لانڈرنگ کرنے

والوں کو سلسین مافیا قرار دیدیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی اپنے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی گئی اپنی دولت کا تحفظ چاہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہیں رشوت کی پیشکش کی جارہی ہے اور بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دینی کتاب نہجۃ البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…