بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جاتی امرا میں وزیراعظم بننے کی ریس لگی ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی نے ملکی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے،ن لیگ ورکرز کنونشنز کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بلاول کو بھی کھری کھری سنا دیں

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امرا میں وزیراعظم بننے کی ریس لگی ہوئی ہے،(ن) لیگ کی لیڈر شپ کا ورکر کنونشن کے ذریعے ہماری قیادت کو ٹارگٹ کرنے کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،یہ سب وہ ہیں جنکو نیب کا بلاواآرہا ہے اور حساب مانگا جارہا ہے،ثبوت مانگنے پر راہ فرار اختیار کرتے ہیں،

شاہد خاقان عباسی نے ملکی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے، بلاول صاحب جتنی آہو بکا آپ رات کو انگریزی میں کر رہے تھے،آپ سندھ میں سسکتے بچوں کی فلاح و بہبود کا خیال کرتے تو خوشی ہوتی،ویڈیو کا معاملہ عدالت میں ہے، جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاجروں کے جائز مطالبے پر بات کی جائے گی،کچھ تاجر ہڑتال کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، امید ہے بھٹکے ہوئے سیاسی تاجر ایسے حربوں سے باز رہیں گے۔ ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج کل بہت سی چیزیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں گزشتہ روز انکو وزیر قانون نے تفصیل سے بیان بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ جاتی امرا میں وزیراعظم بننے کی ریس لگی ہوئی ہے، وفاداری اور کریڈٹ لینے کا سلسلہ رات کو بھی جاری ہے،جہاں ان سے ثبوت مانگے ہیں وہاں یہ فرار حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم بھی ایک رہا ہے، انہوں سے ایسے ریکارڈ قائم کئے ان کی تفصیلات بیان کروں گی۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے ملکی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے، 2017میں نو بیرون ملک دورے کئے اور چوبیس دن سال میں ملک سے باہر رہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سال دوروں پرایک سو گیارہ ملین سے زیادہ خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ دوہزار اٹھارہ میں دس دورے کئے، 147.8 ملین اخراجات کی مد استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ

شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک سالہ دور میں ٹو ٹل 19 دورے کئے،ٹپس کی مد میں 5.48 ملین دئیے، 12.26 ملیں ٹی اے ڈی اے کی مد میں لیا۔ انہوں نے کہاکہ 8.99 ملین کے اپنی ذات کے لئے کھانے کھائے، ہوٹلوں میں 75.1 ملین خرچ کئے گئے، یہ سب غریب عوام کے پیسوں سے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لندن اور یو کے یاترا پر 37.73 ملین خرچ کئے گئے، یہ دورے ضل سبحانی اور ان کے بچوں سے ملنے کے لئے کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سندھ سے آواز بھی آئی رات کے اندھیرے میں،

وہ انگریزی میں بولا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھی کے حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے بولا جا رہا ہے، اس حلقے میں وزیر اعلیٰ سندھ اور پولیس کی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کا امیدوار الیکشن لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام نے آپ نے ناتا توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہم پھر بھی چاہتے ہیں سندھ میں شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں بلاول سندھ میں بیمار بچوں کی اموات کو سنجیدیگی سے لیں۔ انہوں نے کہاکہ گوڈ فادر اور سسلین مافیا کا نام عدلیہ نے لیا تھا، مافیا کے راستے میں

اگر کوئی آتا ہے تو اسے پہلے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بعض نہ آئے تو طاقت کا استعمال ہوتا اور آخر میں اسے ختم کروایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا عابد باکسر جیسے پولیس افسران سے کرایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب جتنی آہو بکا آپ رات کو انگریزی میں کر رہے تھے مجھے خوشی ہوتی کہ آپ سندھ میں سسکتے بچوں کی فلاح و بہبود کا خیال کرتے۔(ن) لیگ کی لیڈر شپ کا ورکر کنونشن کے ذریعے ہماری قیادت کو ٹارگٹ کرنے کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں

،یہ سب وہ ہیں جنکو نیب کا بلاواآرہا ہے اور حساب مانگا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف جو وزیر دفاع رہ چکے ہیں اور ایک بہت اہم منسٹری کو ہیڈ کرتا رہا ہے وہ پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے ایک بہت بڑا تھریٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈیفنس منسٹری کا ہیڈ کسی اور ملک کیلئے کام کرتا رہا ہو وہ ملک کیلئے ایک بہت بڑا تھریٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ جج ویڈیو سکینڈل پر گزشتہ روز تفصیل سے بات ہو چکی ہے، جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ان کا ایفی ڈیوڈ آنکھیں کھولنے کیلئے ہے جو مافیا کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں تاجروں کی مشکلات کا علم ہے، جو مسائل ہیں اس پر چیت بات کرنے میں حرج نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مڈل مین سیاسی ماحول کیلئے ایسا کر رہا ہے تو غلط ہے، ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے سیاست تجارت کے طور پر کی،تاجروں کے لئے دروازے کھلے ہیں ہڑتال کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے بھٹکے ہوئے سیاسی تاجر ایسے حربوں سے

باز رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ لاہور انارکلی بازار میں بیس ہزار دکانیں ہیں لیکن ٹیکس فائلر ان میں صرف چھ ہزار ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چیلنج کرتی ہوں پاکستان کے اندر کونسا صحافی ہے جو جو چاہتا ہے نہیں لکھ رہا،سب لکھ رہے ہیں اپنا نریٹو۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کے قواعد موجود ہیں، میڈیا نے ڈان لیکن بیانیے اور عدلیہ پر حملے بھی لائیو دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی صحافی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند نہیں ہے، بعض لوگ صحافی بن کر ملکی سویرانٹی کے خلاف بولتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی صحافی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو مجھے بتائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ بعض بین الاقوامی کو پسند نہیں آ رہا، اس لئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام خراب کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…