بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت اس جج کو خرید سکتی ہے تو کسی اور جج کو بھی خرید سکتی ہے،حکومت کا ملوث ہونا کھل کر سامنے آگیا،ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ جج کے بیان حلفی میں ہی خود کیخلاف چارچ شیٹ ہے،جج پر کوئی دباؤ تھا تو مانیٹرنگ جج کو بتانا چاہیے تھا،ویڈیو نے بہت سے شکوک وشبہات پیدا کر دیئے ہیں اب ہر کیس مشکوک ہوگیا،حکومت اس جج کو خرید سکتی ہے تو کسی اور جج کو بھی خرید سکتی ہے،پہلے حکومتی وزرا ویڈیو کو غلط کہتے رہے،جج کو ہٹانے کے بعد اب حکومت ارشدملک کا دفاع کررہی ہے،حکومت کا ملوث ہونا کھل کر سامنے آگیا،

نواز شریف غیرقانونی طور پرجیل میں ہیں،اعلی عدلیہ معاملے کو نوٹس لے، سپریم کورٹ سے کوئی نوٹس نہیں ملا،سپریم کورٹ نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب کورٹ کے ابتک کے معاملات عوام کے سامنے رکھنے ہیں،ایک ہفتہ ہوا ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک خود بتادیا ہے کہ دباؤ کے تحت فیصلہ دیا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کے بعد جو کیس نواز شریف پر تھا وہ ختم ہوگیا،نام نہاد انصاف کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ویڈیو نے بہت سے شکوک وشبہات پیدا کردئیے،اب ہر کیس مشکوک ہوگیا ہے۔ امنہوں نے کہاکہ حکومت اس جج کو خرید سکتی ہے تو وہ کسی اور جج کو بھی خرید سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان نے کہا کہ جج ارشد ملک کو ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جج کی پریس ریلیز اور بیان حلفی میں تضادات ہیں،جج کے بیان حلفی میں ہی خود کے خلاف چارچ شیٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اکیس گریڈ کا افسر ہے اس نے تین مرتبہ وزیراعظم کے کیس کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ شاید پاکستان کی قانونی تاریخ ہے اس کیس پر سپریم کورٹ نے مانیٹرنگ جج تعینات کیا گیا،جب جج پر دباؤ تھا تو

انہوں نے کیوں شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ تھانے میں پرچہ کیوں درج نہیں کروایا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے کیس سمیت ہرکیس مشکوک ہوگیا ہے،حکومت کا ملوث ہونا کھل کر سامنے آگیا،اعلی عدلیہ اس معاملے کو نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انصاف کے نظام کی ساکھ اور احترام ہے ان کو بحال کرنے کی ضرورت ہے،حکومت نے انصاف کے نظام پر گہرا وار کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم سیاسی مقاصد حاصل نہیں کرنا چاہتے،بدقسمتی ہے کہ حکومت نے یوٹرن لیا ہے،

حکومتی وزرا ویڈیو کو غلط کہتے رہے،جج کو ہٹانے کے بعد حکومت ارشدملک کا دفاع کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جج کو ہٹانے سے نواز شریف کا کیس ختم ہوچکا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف غیرقانونی طور پرجیل میں ہیں۔ ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ ارشد ملک کو مانیٹرنگ جج کو بتانا چاہیے تھا،جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملی چاہیے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ حلف دینے کو تیار ہیں کہ جج نے ملاقاتیں نہیں کیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کے سامنے ہے،کسی کو حلف دینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے سپریم کورٹ سے کوئی نوٹس نہیں ملا،سپریم کورٹ نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ چالیس منٹ کی ویڈیو میں ہر ثبوت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر جنجوعہ کو میں نہیں جانتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…