منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے اپنے گھروں کی چھتوں سے اذانیں دیں ‘ ن لیگ نے پاکستانیوں سے اپیل کردی

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں عوام سکون سے دو وقت کی روٹی کھاتے تھے،آج ملک کا ہر طبقہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے سخت پریشان ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ہے ۔

عوام اپنے گھروں کی چھتوں سے اذانیں دیں تاکہ ان ظالم حکمرانوں سے اللہ تعالی جلد نجات دلائے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی چند ماہ میں یہ تبدیلی لائے کہ ہر شعبہ میں بے چینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ، تبدیلی سرکارکے اقتدار میں آنے کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے کہ تاجروں نے اپنی دکانیں بند کردی ہیں اور صنعت کاروں نے اپنی صنعتوں کو تالہ لگادیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر یقینی حالات کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری روک دی ہے ۔عوام کی قوت خرید بھی تبدیل ہو کر نچلی سطح پر چلی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روٹی ، نان ،گیس ،پٹرول، آٹا ،میدہ،چینی،بجلی ، چاول ،دالیں سمیت ہر شے کی قیمت تبدیل ہوگئی ، تبدیلی سرکار نے ہر محکمہ میں تبدیلی کو جنم دیا اور اب کوئی محکمہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو چور کہنے والے خود کیا کررہے ہیں یہ سب کے سامنے ہے ،بنکوں اورمالیاتی اداروں میں نئے مسائل کے جنم لینے کی تبدیلی آچکی ہے اور ہر طرف سے عوام کش تبدیلی محسوس کی جارہی ہے ،اس تبدیلی کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف موثر احتجاج کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…