لاہور(این این آئی) ریلوے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 15 جولائی تک تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ریل کا پہیہ جام کریں گے۔ یہ بات ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام کیرج ورکشاپ مغلپورہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کہی گئی جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریل مزدور اتحاد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبات کیے کہ وزیراعظم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کو
فی الفور کنفرم کیا جائے۔ اسکیل ایک تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ٹیکنیکل الاؤنس 50 فیصد دیا جائے۔ریلوے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے تنخواؤں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔