اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت انسانی حقوق نے پی ٹی آئی کے رہنماءمیر افتخار احمد کو سندھ کیلئے انسانی حقوق کا ترجمان مقرر کر دیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری ، یاد رہے کہ میر افتخار احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے غلطی کرنے پر اپنے ڈرائیور پرناصرف تشدد کیا بلکہ اس کے نازک حصے میں لوہے کا راڈ بھی ڈال دیا تھا۔یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھاجب افتخار احمد کے ڈرائیور اللہ رکھیو کا افتخار کے کزن کیساتھ کسی بات پر اختلاف ہوا۔
بعد ازاں افتخار نے اللہ رکھیو کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا جہاں اپنے کزنز کیساتھ مل کر ناصرف اس پر تشدد کیا بلکہ اس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔ویڈیو میں اللہ رکھیو کو سٹریچر پر اوندھے منہ لیٹے انصاف کے حصول کی اپیل کرتے دیکھا جا سکتا تھا ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسے 8 ٹانکے لگانے پڑے۔ ان کیخلاف مقدمہ تو درج ہوا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔