اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان براڈ شیٹ ایل ایل سی کے خلاف ایک اور مقدمہ ہار گیا ،روزنامہ جنگ کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہےجس کے بعد 3 کروڑ 30لاکھ ڈالرزتقریباً سوا 5ارب سے زائد کی ادائیگی کرنا ہوگی۔یاد رہے لندن کورٹ برائے عالمی ثالثی نے گزشتہ برس پاکستان پر 2کروڑ20لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔جس کے بعد ریاست پاکستان اور نیب نے رواں برس مارچ میں
لندن ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ براڈ شیٹ کی خدمات نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں حاصل کی تھی تاکہ بیرون ملک مقیم 150سے زائد پاکستانیوں کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کرسکے، ان میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔تاہم یہ معاہدہ نیب نے 2003میں منسوخ کردیا تھا۔جس کے بعد مذکورہ کمپنی نے پاکستا ن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔جس کے بعد ثالثی عدالت نے براڈ شیٹ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔