بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عدالت نے شواہد مانگے توتمام دوسری ویڈیوز بھی پیش کریں گے، وہ ویڈیوز عوام کے سامنے رکھنے والی نہیں، معاملہ بہت سنجیدہ ہے، ن لیگ کا اعلان

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ ہم سے سپریم کورٹ نے شواہد مانگے تو تمام دوسری ویڈیو بھی پیش کردیں گے، کیونکہ وہ ویڈیوز عوام کے سامنے رکھنے والی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے انہوں نے گرفتار کرنا ہے توکرلیں، میں ہروقت تیار رہتاہوں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے

یہ مجھے گرفتار کریں گے کیونکہ یہ خوف میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو کے شواہد میں نے نہیں بنائے ہم نے ویڈیو کی تصدیق کروائی اور عوام کے سامنے رکھ دیا کہ یہ جج ہے جس نے تین بار وزیراعظم رہنے والے کو سزا دی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اسحاق ڈار کو کہا کہ یہاں انصاف نہیں ہے یہاں مت آئیں، انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بات کر رہے ہیں سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہاں نوٹس نہ لیا تو انصاف سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ جج کے پکڑے جانے کے بعد میاں محمد نواز شریف کو دباؤ پر سنایا جانے والا فیصلہ کالعدم قراراور میاں محمد نواز شریف کو فوری رہا کیا جائے، نام نہاد احتساب کی قلعی کھل گئی ہے اور اب اعلیٰ عدلیہ کا بھی امتحان ہے، اس وقت مقصد اقتدار نہیں پاکستان بچانا ہے اپوزیشن متفق ہے آئندہ اے پی سی میں سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا اور جب ہم سڑکوں پر آئیں گے تو پھر عمران نیازی کو گھر جانا ہوگا، 67ممبرا ن سینٹ نے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے حکومت کو بلیک میل نہیں کیا جارہا چیئرمین سینٹ کی تبدیلی جمہوری عمل ہے، آج آزاد میڈیا کی بات کرنے والے خود ہی میڈیا پر پابندیاں لگا رہے ہیں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، 22کروڑ عوام عمران کی پالیسیوں پر رو رہی ہے

عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ان کو ملک بند کرنے کی عادت تھی اور آج صنعتیں بند اور تاجر احتجاجاً اپنے کاروبار بند کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض پور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کی، اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،

ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرؤف،سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران حاجی طارق محمود ڈوگر، چوہدری محمود اختر گورائیہ، چوہدری شہباز گجر، چوہدری نوید محمود چوہان، حاجی عبدالحمید رحمانی و دیگر موجو د تھے،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوشن نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا کر رکھی دی ہیں اور آج جس جگہ بھی جارہے ہیں ایک ہی آواز بلند ہورہی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف

سنایا جانے والا فیصلہ حکومت اور اداروں کا گٹھ جوڑ ہے اور جج کے پکڑے جانے کے بعد فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد اب کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بچتا کہ میاں محمد نوازشریف کو جیل میں رکھا جائے،دباؤ پر مبنی فیصلہ ہونے پر بھی نواز شریف جیل میں ہیں آج پاکستان کی عدلیہ کا امتحان ہے اس نے دیکھنا ہے کہ انصاف کا نظام کیسے چلانا ہے انصاف خریدنے والے وہی لوگ ہیں جو یکساں انصاف کے نظام

کادعویٰ کیا کرتے تھے،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف یہ جانتے تھے کہ وہ پاکستان آئے تو جیل جائیں گے اس کے باوجود وہ پاکستان آئے اور انہیں ایک سازش کے ذریعے سزا سنادی گئی اور وہ جیل میں بھی رہ کر پاکستان اور عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، این آر او ایک ڈھونگ ہے نہ کسی نے مانگا نہ حکمرانوں کی این آر او دینے کی اوقات ہے، نالائق اور نا اہل شخص کو وزیر اعظم بنادیا گیا اور پاکستان جو معاشی طور پر

مستحکم ہورہا تھا توانائی کے منصوبے لگ رہے تھے، سی پیک پر تیزی سے کام ہورہا تھا دہشت گردی ختم ہوئی عوام کو روزگار میسر آرہا تھا پاکستان کا نام دنیا میں عزت و وقار سے لیا جاتا تھا اور دس ماہ کے اندر ہی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے بے روزگاری بڑھ گئی اور انہیں ووٹ دینے والے لوگ خود پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ سارے چور پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور احتساب کے نام پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے

مگر ہم گھبرائیں گے نہیں، سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لیکر رہیں گے اور انکے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، جج کے اعتراف کے بعد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کی کوئی ساکھ نہیں بچی انہیں فی الفور رہا کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے موت برداشت کرلیتے کیونکہ انہی کا دعویٰ تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے

خود کشی کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹوں اور مکاروں کی حکومت ہے جو زیادہ دیر نہیں چل سکتی کیونکہ ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹیڈ نہیں بلکہ ریلوکٹا ہے جو اپوزیشن کو چور چور کہہ کر عوام کے دل نہیں جیت سکتادس ماہ میں معیشت کا بیڑھ غرق اور اور مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے وہ ان کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر ماہ اجلاس میں شرکت کا دعویدار اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو دیکھ کر بھاگنا شروع ہو جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کو بھی ایک سازش کے ذریعے نا اہل کرکے شیخ رشید کو سابق چیف جسٹس نے الیکشن جتوایا جو سابق نثار کی بدنیتی تھی، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عوا م کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والوں نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، قرضوں کا جو بوجھ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم پر ڈالا ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، نواز لیگ کے رہنماؤں کو چن چن کر انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ کی جھوٹے منشیات کیس میں گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے جس سے ہم مرعوب نہیں ہوں گے، جبر کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اور انشاء اللہ حق و صداقت کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…