ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے دور حکومت میں پی آئی اے کے طیارے میں ہیروئن اسمگل ہونے کا انکشاف، اسمگل کی جانیوالی ہیروئن کی تعداد 3من نکلی، معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے دورحکومت میں پی آئی اے کے ذریعے منشیات اسمگل کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صدیق جان کا کہنا تھا انسانی حقو ق کی کمیٹی انصاف میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریبا 700 کے لگ بھگ پاکستانی منشیات کے کیسز میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں ۔

صدیق جان نے مزید بتایا کہ اگست 2007میں سینٹ کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سے ائیرپورٹ کے ذریعے جو اسمگلنگ ہوتی ہے کی رپورٹ طلب کی گئی تھی ۔ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پہلے چار سالوں 2013سے 2017تک پی آئی اے کے 11جہازوں کے ذریعے تقریباً تین من ہیروئن اسمگل کی گئی ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ جو لوگ رانا ثنا اللہ سے متعلق باتیں کر رہے ہیں کہ وہ کیسے اپنی گاڑی میں ہیروئن یا چرس رکھ کر پھر سکتے ہیں وہ لوگ یہ بتائیں کہ پی آئی اے کے ذریعے کیسے منشیات کی اسمگلنگ ہو سکتی ہے ۔ یہ جہاز کبھی ا مریکہ تو کبھی انگلینڈ اور کبھی کینیڈا سمیت کئی اہم ممالک میں گئے ۔ اس وقت بھی اے این ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہمیں اسلحہ و منشیات کی روک تھام کیلئے کوئی خاص سہولیتیں نہیں دی گئیں جو دی جانی تھیں ۔ مزید بتایا گیا کہ جو تین من ہیروئن اسمگل ہوئی اس میں افغان کے اسمگلرز سمیت پی آئی اے کے خاکروب سے لے کر ائیرہوسٹس تک کا عملہ ملوث تھا ۔ معروف صحافی نے رانا ثنا اللہ کی اور کی  اہلیہ کی حمایت میں بولنے والے صحافیوں کو آڑھے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ برائے مہربانی آپ سعودی عرب میں منشیات کے کیسز میں قید ان 700پاکستانیوں کے اوپر بھی بات کریں تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ آپ رانا ثنا اللہ ہی نہیں بلکہ 700خاندان کا درد بھی رکھتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…