اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی ایک نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، نیب کی جانب سے احسن اقبال کو سوال نامہ دیا گیا تھا جس کے جواب وہ تسلی بخش نہیں دے پائے، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تفتیشی عمل کا سامنا کیا
لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا انہوں نے کوئی ٹھیک جواب نہیں دیا، تفتیشی افسر نے ان سے پوچھا کہ آپ تین کروڑ کا منصوبہ تین ارب تک کیسے لے گئے لیکن اس کا جواب انہوں نے نہیں دیا بلکہ آگے اپنے ترقیاتی کام گنوانے شروع کر دیے اور ساتھ ہی یہ کہا کہ جو ملک کی ترقی کا سوچتا ہے اس کو آپ مجرم بنا دیتے ہیں، پھر نیب کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اتنا بڑا پراجیکٹ اپنے ہی حلقے میں کیوں کیا باقی ملک کے دیگر حصوں اور دیگر شہروں میں کیوں نہیں کیا، اس بات کا بھی انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے احسن اقبال سے جتنے سوال کیے انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، یہی کہتے رہے ہم نے یہ یہ کام کیے یہ منصوبے بنائے اور ہمیں سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب نے احسن اقبال کو دس دن کا ٹائم دیا ہے کہ جو سوال نامہ دیا گیا ہے اس کا تحریری جواب دیں۔ احسن اقبال کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب پر نیب بالکل مطمئن نہیں ہے اس لیے انہیں دس دن کا مزید وقت دیا گیا ہے۔ احسن اقبال نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، نیب کی جانب سے احسن اقبال کو سوال نامہ دیا گیا تھا جس کے جواب وہ تسلی بخش نہیں دے پائے، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تفتیشی عمل کا سامنا کیا لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا انہوں نے کوئی ٹھیک جواب نہیں دیا