کراچی(این این آئی) ملک بھر میں چمڑا فیکٹریوں کے مالکان نے بھی کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ5جولائی سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کردینگی۔چیئرمین ٹینرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی800سے زائد چمڑہ فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چمڑہ فیکٹریاں جمعہ5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی اور عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے، جس کے باعث اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
چیئرمین ٹینرز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چمڑا فیکٹریاں 5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی، ملک بھر کی800سے زائد چمڑا فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آغا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔