اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کوگزشتہ دو دن سے کھانے کے لیے کچھ نہیں دیا گیا،آج صرف کیا چیز کھانے کو دی گئی؟رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ ان کے خاوند کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج کراؤں،گزشتہ دو دن سے ان کے خاوند کو کھانے کے لیے کچھ نہیں دیا گیا اور آج صرف ایک سلائس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر کی صحت اس حد تک متاثر ہوئی ہے کہ انہیں دو افراد پکڑ کر ملاقات کے لیے لے کر آئے تھے۔ وہ اپنے خاوند رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر کی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور وہ ایک چادر میں لیٹے ہیں کیونکہ انہیں بھجوایا جانے والا بستر واپس کردیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ کے مطابق دوران ملاقات رانا ثنا اللہ نے پیغام بھیجا ہے کہ جو بھی ان کے خیر خواہ جیل سے باہر آئے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جیل سے باہر موجود رانا ثنا اللہ کے داماد شہریارنے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ رانا ثنا اللہ ایک سوچ کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی آواز ہیں جس کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو جہاں رکھا گیا ہے وہاں پنکھا تک نہیں ہے اور وہ ایسی جگہ ہے جہاں جانور کو بھی نہیں رکھا جاتا ہے۔ پی ایم ایل (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے داماد کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اس لیے قید کیا گیا ہے کہ وہ غریب کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ شہریار نے الزام عائد کیا کہ ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے اور ایسا صرف اس لیے کیا جارہا ہے کہ لوگوں کی نظریں بجٹ پر سے ہٹ جائیں  ،مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی طاہر خلیل سندھو اور میاں نوید پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے ملاقات نہ کروائے جانے پر احتجاجاً  کیمپ جیل کے مرکزی دروازے پر زمین پربیٹھ گئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…