راولپنڈی (این این آئی)وزیر اعلیٰ کا رشتہ دار یا دوست ظاہر کر کے پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں اور انتظامی افسران کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دباؤڈال کر خلاف ضابطہ وغیر قانونی کام کروانے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیدیا گیا۔ صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر تمام سرکاری اداروں،ان کے
سربراہان اور افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہاگیاکہ ایسے افراد کے دباؤ میں آنے یا ان کے ناجائز کام کرنے والے افسران کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائیگی۔ مراسلہ کے مطابق ایسی کوئی کال موصول ہونے یا کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع براہ راست وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو دی جائے، ایسے کی شخص کا کوئی کام نہ کیا جائے۔