اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرانا قرض اتارنے کے لیے نئے قرضے لینے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019ء کے گیارہ ماہ میں 9 ارب 76 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کئے گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک کے بعد دوسرا قرض لینے کا عمل جاری ہے جو کسی صورت رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ملکی اخراجات کی
ایک طویل فہرست ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پرانے قرض اور ان پر چڑھنے والا سود بھی ساتھ ساتھ ادا کرنا ہے، حکومت کو پرانے قرضے اتارنے کے لیے نئے قرضے لینا پڑ رہے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019ء کے گیارہ ماہ میں بیرونی قرضوں میں نو ارب 76 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مالی سال 2018ء کے انہی گیارہ ماہ میں دس ارب 44 کروڑ کا قرضہ حاصل کیا گیا تھا۔