بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے حقائق چھپائے گئے،عثمان بزدار کا دعویٰ

datetime 4  جولائی  2019 |

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے، ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔

آپ عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور آپ نے عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ آفس کو عام آدمی کیلئے کھولا ہے اور آپ ہمہ وقت لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عام آدمی کے مسائل کا علم ہے اور لوگوں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ میرے دروازے کھلے ہیں،عوام سے ہر وقت رابطہ رکھتا ہوں۔ آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے اور آپ کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے۔ خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر کام میرٹ پرہوگا، کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سچ بولتے ہیں اورسچی لگن سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں ہرفیصلہ کر رہی ہے۔

سابق حکومت کے دور میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضروریات کو اولیت دی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حالات دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں، اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہماری طاقت ہیں۔ اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی اورادارے کنگال تھے۔ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…