اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں شہر اقتدار کی گرین بیلٹس پر کھیلوں کے نام پر قبضوں کا انکشاف ہوا جس کی رپورٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرادی،نائنتھ ایوینیو،جناح ایوینو،ابن سینا روڈ سمیت 7 مقامات کی سینکڑوں کنال اراضی شامل ہیں ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ گرین بیلٹس پر کرکٹ اکیڈمی اور کرکٹ کے میدانوں کے نام پر قبضہ کیے
گئے،رپورٹ میں قبضہ کرنے والوں کو کرکٹ مافیا قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ کرکٹ مافیا سرکاری زمین کا کمرشل استعمال کر رہا ہے،کرکٹ مافیا سرکاری اراضی سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے۔سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو قبضہ چھڑانے کا حکم دیا گیا تھا،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گرین بیلٹس واگزار نہیں کرائی جاسکیں۔