اسلام آباد(ا ٓن لائن)ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں ایک لاکھ 50ہزار نئے لوگ شامل ہوئے ہیں لوگ ٹیکس سسٹم میں آنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو حکومت پر اعتماد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں حکومت کو بڑی
کامیابی ملی ہے ایک لاکھ پچاس ہزار نئے افراد ایمنسٹی اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اب لوگوں کوا عتماد ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے سے مسئلہ پیدا ہوا اس میں لوگوں کا کوئی قصور نہیں ہے۔ جو افراد پائپ لائن مین ہیں ان کو ایمنسٹی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔